اسلام آباد ( اے بی این نیو)وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کل وانامیں دہشتگردوں نےانتہائی گھٹیاحرکت کی۔ واناکیڈٹ کالج حملے نےاےپی ایس حملےکی یادتازہ کردی۔ حملہ آوروں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔ اساتذہ اورطلباکوبحفاظت نکالاگیا،سیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ آپریشن میں حصہ لینےوالےپاک فوج کےجوانوں اورافسروں کوقوم کیجانب سےمبارکباد۔
اسلام آبادکچہری میں دہشت گر دی کااندوہناک واقعہ پیش آیا۔ شہداکےدرجات کی بلندی اورتمام زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئےدعاگوہیں۔ افغان عبوری حکومت کوکئی باردہشتگردوں کیخلاف کارروائی کاکہا ۔ جعفرایکسپریس واقعےکےثبوت دنیاکےسامنے پیش کیے۔ ایسانہیں ہوسکتاافغانستان ہمارےساتھ جھوٹےسچے وعدے کرے۔
بھارت کی حرکتوں کاپوری طرح علم ہے۔ بھارت کوپہلے بھی جواب دیا،اب بھی دیں گے۔ قوم کی خدمت اور ترقی کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہیں۔ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کو طویل عرصے تک مہمان نوازی کی۔ ان کو احساس دلایا گیا کہ وہ یہاں معزز مہمان ہیں، نہ کہ بوجھ۔ ان کے مسائل اور ضروریات کے حل کے لیے خارجی امداد فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کمیٹیوں اور افسران نے بڑی محنت اور مشاورت کے ساتھ کام کیا۔ آج 19 سال بعد کانسٹیٹیوشنل کورٹ کا قیام حقیقت بن گیا۔
یہ کامیابی شہید بینظیر بھٹو کی روح کے لیے بھی باعث اطمینان ہے۔ اپوزیشن کو اختلاف کا حق ہے، مگر گالم گلوچ ا درست نہیں۔
ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ آج ہم نے تاریخ رقم کی، اور پاکستان کو ایک مضبوط آئینی قدم ملا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے بڑا اعزاز، جا نئے کیا















