اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے بڑا اعزاز، جا نئے کیا

واشنگٹن ( اے بی این نیو)عالمی بینک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو “کلائمیٹ چینج واریئر” اور عالمی ماحولیاتی قیادت کی علامت قرار دے دیا۔عالمی بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے مریم نواز سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنے والی نمایاں رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت بھی دی گئی۔ ویلیری ہیکی نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب کے ساتھ ستھرا پنجاب پروگرام، فضائی معیار (AQI) میں بہتری، پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم اور جنگلات کے فروغ جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ COP30 کانفرنس کو عالمی سطح پر نئے عزم اور مشترکہ ارادے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

عالمی بینک کی نمائندہ نے کہا کہ پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات عالمی سطح پر پائیدار ترقی کی علامت بن رہے ہیں اور مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پاکستان سمیت خطے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں :موجودہ صورتحال آئندہ بحرانوں کا سبب بن سکتی ہے،فیصل چودھری

متعلقہ خبریں