اہم خبریں

تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر، امتحانات ملتوی،جا نئے باقی تفصیلات

کوئٹہ ( اے بی این نیوز        ) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی حکام نے تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے 14 نومبر، جمعہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اچانک بندش کے باعث جماعت نہم اور دہم کے جاری امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جس سے ہزاروں طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہونے پر نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

بلوچستان بھر میں اسکولوں کی بندش کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے، اعظم نذیر

متعلقہ خبریں