لاہور(اے بی این نیوز) میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔
ٹوکن سسٹم کی جگہ نیا ٹکٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اب سفر سے پہلے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نظام فعال کردیا ہے، میٹرو بس اسٹیشنز پر ٹکٹ مشینز اور ٹکٹ کاونٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
شہریوں کے لیے جدید ای ٹکٹنگ سسٹم سہولت کے لیے تیار کیاگیا ہے، نیا نظام شفافیت، سہولت اور وقت کی بچت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مسافروں کی رہنمائی کے لیے اسٹیشنز پر عملہ تعینات کیا گیا ہے، کرایہ کی ادائیگی صرف ٹکٹ کے ذریعے ممکن ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن سسٹم پر شکایات اور خرابیوں کی وجہ سے نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد کمی















