اسلام آباد(اے بی این نیوز)سعودی عرب نے پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کھول دیے ہیں۔
یہ ملازمتیں پُرکشش تنخواہوں، فوائد اور بیرون ملک تجربے کے ساتھ دستیاب ہیں۔
ایک معروف سعودی ہیلتھ کیئر گروپ اپنے بڑھتے ہوئے ہسپتالوں اور کلینکس کی معاونت کے لیے قابل نرسنگ پروفیشنلز کی بھرتی کر رہا ہے۔
اہلیت:
امیدوار کی عمر40سال سے کم ہو
چار سالہ بیچلرز ڈگری ان نرسنگ BScN، 16 سالہ تعلیم یا کسی تسلیم شدہ ادارے کے مساوی قابلیت کی حامل ہوں
Prometric لائسنسنگ امتحان کامیابی سے پاس کرنے والی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی اور انہیں براہِ راست انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا
ملازمت کی تفصیلات:
عہدہ:Special Nurse
ماہانہ تنخواہ :SAR 4,500 سات دن ہفتہ، 12 گھنٹے یومیہ
فعال مریضوں کی دیکھ بھال پر تقریباً 5۔ْ6 گھنٹے کام، باقی وقت آن کال
چھ دن ہفتہ اختیار کرنے پر ماہانہ SAR 500 کم
مفت مشترکہ رہائش بنیادی فرنیچر، اے سی، منسلک باتھروم
مفت ٹرانسپورٹ گھر اور کام کی جگہ کے درمیان
پاکستان سے جدہ کے لیے اکنامی کلاس فلائٹ ملازمت کے آغاز میں اور معاہدے کی تکمیل پر واپسی کے لیے
سالانہ چھٹی: 21 دن
معاہدے کی تجدید کرنے والوں کے لیے ہر دو سال بعد واپسی کی ٹکٹ
درخواست دینے کا طریقہ:
آن لائن Overseas Employment Corporation (OEC) پورٹل کے ذریعے: https://oec.gov.pk/
درخواست کے ساتھ Rs 1,000 کا بینک چالان اپ لوڈ کرنا لازمی
مدد کے لیے OEC Helpdesk: 0311-0011-632 یا [email protected]
آخری تاریخ برائے درخواست: 18 نومبر 2025
سرکاری حکام نے اہل پاکستانی خواتین نرسوں سے درخواست کی ہے کہ اس مسابقتی بیرون ملک ملازمت کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوراً درخواست دیں۔
مزید پڑھیں۔موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل آسان















