راولپنڈی (اے بی این نیوز ) سینیٹ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس اب 13 نومبر کے بجائے کل 12 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے تحت سینیٹ اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکین سینیٹ کو تاریخ اور وقت میں تبدیلی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترامیم اور اہم قومی امور پر بحث متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی















