اہم خبریں

فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز جہنم واصل

بنوں (اے بی این نیوز       ) سی ٹی ڈی اور پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز ہلاک کر دیے گئے۔ موقع سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کا کارڈ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی، تاہم ان کے دو دیگر ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے جن کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی اور پولیس علاقے میں چھاپے اور تلاشی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد، ابتدائی رپورٹ تیار،حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا

متعلقہ خبریں