اہم خبریں

سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )اسلام آباد حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔محکمہ داخلہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد، ابتدائی رپورٹ تیار،حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا

متعلقہ خبریں