اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد کچہری دھماکے کے 36 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پمز ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق 10 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست درج ذیل ہے:
افتخار علی،سید سجاد شاہ،طارق خان،افتخار خان،سبحان الدین،ثقلین مہدی،صفدر علی،شاہ محمد ساجد،زبیر گھمن ایڈووکیٹ،محمد عبداللہ شامل ہیں، جبکہ ایک میت تاحال ناقابلِ شناخت ہے.
مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد،دیکھئے ویڈیو فوٹیج میں یہ دلخراش واقعہ کیسے پیش آیا















