اہم خبریں

کیڈٹ کالج وانا کی دیکھئے ویڈیو،کس طرح حوصلے بلند ہیں،پاکستان زندہ باد کے نعرے

جنوبی وزیرستان (اے بی این نیوز       )کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں۔ کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں

پاک فوج نے ہمارے لیے یہ کیڈٹ کالج بنایا ہے تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی مل سکے۔ یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں۔
یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے ہیں کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر اپنے شیطانی خیالات نافذ کر سکیں۔

ان دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوشش کی مگر ناکام رہے اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ آخر میں طالب علم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد،دیکھئے ویڈیو فوٹیج میں یہ دلخراش واقعہ کیسے پیش آیا

متعلقہ خبریں