اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کچہری دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل وکلا، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ اس دوران پولیس موبائل بھی موقع پر کھڑی نظر آتی ہے۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چند لمحوں بعد اچانک زور دار دھماکا ہوتا ہے، جس کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل جاتی ہے اور قریبی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے قریب خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 12 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں آس پاس کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور حملہ آور کے جسم کے اعضاء کچہری کے احاطے میں جا گرے۔
Newly released CCTV visuals from the suicide bombing outside Islamabad’s District and Sessions Court in the G-11 sector have captured the harrowing moment of the attack #Pakistan #islamabad #court #suicide #Blast pic.twitter.com/feIG57jJsV
— NextMinute News (@nextminutenews7) November 11, 2025















