اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلا م آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں۔ آئی جی علی ناصر رضوی کے مطابق ابتدائی طور پر 92فوٹیجز اکٹھی کی گئیں ہیں۔
دھماکے میں 8کلوبارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیے گئے۔ ابھی تک شواہد کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔ حملہ آور کے ہینڈلرز کے حوالے سے چیزوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔
ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جارہا ہے۔















