اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے،مقامی سطح پر فی تولہ سونا 5 ہزار 9سو روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جہاں آج 5900 روپےکےاضافےکےبعدسونےکی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپےہوگئی ہے،جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 65 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73ہزار 595 روپے ہوگئی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے بڑھ کر5ہزار 353 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا انسٹھ ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 134 ڈالرکا ہوگیا۔
مزید پڑھیں۔وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے 3 خوارجیوں کیخلاف آپریشن جاری















