لاہور (اے بی این نیوز)لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران 51 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے میزبان سوزین خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 51 لڑکے اور لڑکیاں گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد ،مقدمہ درج
مزید پڑھیں۔’اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک اور جنگ چھڑنے کے قریب ہے‘، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ















