کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 74 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,075 ڈالر پر پہنچ گئی۔ ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7,400 روپے بڑھ کر 4,29,862 روپے ہو گیا۔ فی دس گرام سونا 6,337 روپے بڑھ کر 3,68,530 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ مارکیٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں تبدیلی سے ملکی سونے کی قیمت متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں :شمالی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج سے افسوسناک خبر،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،2خوارج مارے گئے















