اسلام آباد( اے بی این نیوز )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹر احمد خان کے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد کیا گیا، جسے پارٹی کی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی اور مولانا عطا الرحمن اور مولانا عبدالغفور حیدری کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے سینیٹر احمد خان سے سینیٹ کی نشست سے فوری استعفے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جے یو آئی کے اندرونی اختلافات اور آئینی ترمیم پر اختلافات کی عکاسی ہوتی ہے، جبکہ پارٹی قیادت اپنی پالیسی کے خلاف جانے والے اراکین کے لیے واضح پیغام بھیج رہی ہے۔
مزید پڑھیں :قومی کرکٹر نسیم شاہ کی زندگی کو خطرہ، جا نئے کتنا بڑا واقعہ پیش آگیا















