اہم خبریں

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر لفظی نشتر چلا دیئے، تما م حدود پار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سینٹر فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ “پی ٹی آئی باتیں بڑی بڑی کرتی ہے لیکن عمل کچھ نہیں کرتی۔” انہوں نے مزید کہا کہ “پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کی اصلیت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔”فیصل واڈا نے الزام لگایا کہ “پی ٹی آئی والے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر حقیقت سب کے سامنے ہے۔” انہوں نے قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “کسی نے مخالفت نہیں کی،
اس کا مطلب یہ ہے کہ ترمیم مشترکہ طور پر منظور ہو گئی ہے اور یہ بل پانی سے بھی تیزی سے منظور ہوگا۔”سینیٹر نے مزید کہا کہ “کہا تھا کہ 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی، اور واقعی یہ بل قومی اسمبلی میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔”فیصل واڈا کی یہ تقریر سیاسی حلقوں میں اس وقت خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ یہ بل ملک میں آئینی اصلاحات کے عمل میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں،اہل خانہ

متعلقہ خبریں