اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہنےسوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہو ئے کہا کہ
سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں، ذرائع اہل خانہ سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق
سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اطلاعات سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں
مزید پڑھیں :زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جانئے کون لیڈ کرے گا















