شمالی وزیرستان ( اے بی این نیوز )سکیورٹی اداروں کی خیبربختونخوا میں کارروائیاں،آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے20دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8خوارج مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کا درہ آدم خیل میں بھی خوارج کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں12 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کیخلاف کارروائیاں 8 اور 9نومبر کو کی گئیں۔ کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری۔
’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسدار دہشت گردی مہم جاری رہے گی،آئی ایس پی آرغیر ملکی سرپرستی اور دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جائیگا۔ وزیر اعظمنے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی 20خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کےکس سینیٹر نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا،جا نئے نام















