اہم خبریں

سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، جہاں ایوان میں 64 ارکان کی مکمل حاضری دیکھی گئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا بھی کیا گیا، تاہم قانون سازی کا عمل تسلسل سے جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کی پہلی اور دوسری شق کے حق میں 64 ووٹ آئے، جب کہ اب تک 11 شقوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں 24ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا، جس کے بعد شق وار منظوری کے عمل کا آغاز ہوا۔

اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مختلف نکات پر بحث بھی ہوئی، تاہم چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں کارروائی پرامن طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔27ویں آئینی ترمیم کو ملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات مستقبل کی پارلیمانی حکمتِ عملی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی,جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

متعلقہ خبریں