لاہور(اے بی این نیوز)گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جب کہ زین احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں، تاہم زین احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مسئلہ انسٹاگرام کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ مسائل کا شکار ہوگیا تھا، کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئی تھیں اور اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
بعد ازاں ان کی شادی کی تصاویر دوبارہ انسٹاگرام پر واپس آ گئی تھیں۔
آئمہ بیگ نے تین ماہ قبل، یعنی 6 اگست کو، اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کے درمیان واقعی علیحدگی ہوئی ہے یا نہیں، کیونکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ زین احمد پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے کری ایٹو ڈائریکٹر ہیں، جب کہ دونوں کا نکاح کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں۔سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری















