اہم خبریں

تاریخی معاہدہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے ایک تاریخی تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد جدید تحقیق، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے کئی اہم شعبوں میں نئی راہیں کھولنا ہے۔ یہ شراکت داری موادِ سائنس، صاف توانائی، ہوائی جہاز سازی، صحت و علاج اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

سرکاری معاہدے پر دستخط کی تقریب کیمبرج میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور کیمبرج یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تعاون کے ابتدائی سو دنوں میں تین بڑے شعبوں پر کام ہوگا: دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تحقیق و تبادلہ، صنعتی شراکت داریاں، اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز۔ حکومت پاکستان نے اس مشترکہ پروگرام کے لیے 3.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 70 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد معاونت بھی رکھی گئی ہے۔

احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے علمی معیشت کی مضبوط بنیاد ہے۔ ان کے مطابق موادِ سائنس مستقبل کی معیشت کا طاقتور اور خاموش انجن ہے جو آگے چل کر ہوا بازی، صاف توانائی، صحت کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں کو نئی سمت دے گا۔

مزید پڑھیں :27 ویں ترمیم،وزیر اعظم کا عشائیہ،جا نئے اندر کی کہانی

متعلقہ خبریں