اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ تقریب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بی این پی اور اے این پی کے سینیٹرز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کی درخواست کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے حزب اقتدار کے ارکان کو کل صبح ناشتہ پر بھی مدعو کیا ہے، جبکہ اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاک افغان مذاکرات ،ترک صدر طیب کا اہم اعلان















