اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور اب وہ سیاست سے مکمل طور پر دور رہنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر انہیں لوگوں کی رائے کی پرواہ ہوتی تو وہ کچھ بھی نہ کہتے، اور سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائیکس یا ویوز حاصل کرنا ان کا مقصد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ان کا روزگار نہیں ہے اور وہ اس کے ذریعے اپنی اولاد کے لیے حرام کمائی نہیں لا سکتے، اسی وجہ سے وہ زیادہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔
ایک سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ لوگوں کی دعا کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہمیشہ سیاست سے دور رہ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس ایک ہی پارٹی تھی جہاں جانا تھا، مگر 2019 یا 2020 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں اور وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں :پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ختم، جا نئے 27ویں آئینی ترمیم کےمسودے بارے کیا فیصلہ ہوا؟















