اہم خبریں

بجلی سستی ہو گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہ کمی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کی گئی تھی جس میں فی یونٹ 37 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی مگر نیپرا نے اس سے زیادہ یعنی 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

نیپرا کے مطابق یہ ریلیف ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق نومبر کے بجلی کے بلوں میں ہو گا تاہم لائف لائن صارفین اس رعایت سے مستفید نہیں ہوں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے تمام عام گھریلو اور کمرشل صارفین کو یہ ریلیف ملے گا اور انہیں نومبر کے بلوں میں نمایاں کمی محسوس ہوگی

مزید پڑھیں :چالان سے بچنے کا ایک انوکھا طریقہ

متعلقہ خبریں