اسلام آباد(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس سینئیرنائب صدرچوہدری سالک حسین کی سربراہی میں ہوا،اجلاس میں قومی مفاہمت کےفروغ اورآئینی اداروں کی مضبوطی کے لیےحکومت سےمکمل تعاون کا فیصلہ کیا گیا، چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔
انہوں نےکہاکہ مجوزہ آئینی ترمیم سے آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر اورقومی ہم آہنگی مضبوط ہوگی، چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) نےہمیشہ قومی مفاہمت اوراداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے۔
مزید کہاحکومت آئینی اصلاحات کے حوالے سے پارٹی سے مکمل رابطے میں رہی،وزیراعظم شہباز شریف نے ہماری پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔
مزید پڑھیں۔موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا















