اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی گارڈ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے، نے اشتعال میں آ کر کلہاڑی سے بیوی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ شدید خون بہنے کے باعث خاتون، جس کا نام رانی بتایا گیا ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے اور ملزم اکثر اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ معمولی گھریلو تنازع نے شدید شکل اختیار کی جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اہلِ محلہ کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں میاں بیوی کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ زخمی حالت میں رانی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں۔پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظوری کر لی















