اہم خبریں

ڈکی بھائی کیس ،مزید اور کتنے استعفے آ گئے،کب منطور ہو نگے،نیا پنڈوڑا باکس کھل گیا،جا نئے تفصیلات

لاہور (  اے بی این نیوز   )قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے کے سات افسران نے ڈکی بھائی کیس میں مبینہ کرپشن اور رشوت ستانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد استعفے جمع کرا دیے ہیں ان افسران کے استعفے نئی تعینات ہونے والے ڈی جی خرم علی نے وزارت داخلہ کو بھجوا دیے ہیں اور توقع ہے کہ رواں ہفتے ان کی منظوری دے دی جائے گی

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور خفیہ اداروں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ این سی سی آئی اے کے سینئر افسران کے ڈکی بھائی یعنی سعد الرحمٰن کے ساتھ قریبی روابط تھے گرفتاری کے بعد بعض افسران نے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کی اور ایک افسر نے ڈکی بھائی کے اکاؤنٹ سے تین لاکھ ڈالر اپنی ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے بعد ازاں یہ رقم افسران کے درمیان بانٹی گئی

اس اسکینڈل میں اس وقت مزید سنسنی پیدا ہوئی جب کیس سے جڑے متعدد افسران اچانک لاپتا ہو گئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سرفراز احمد ڈائریکٹر آپریشنز محمد عثمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ زفر ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد شعیب ریاض اور سب انسپکٹر علی رضا اور یاسر رمضان شامل ہیں

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی جانب سے دائر شکایت پر ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا نو افسران کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں گزشتہ ہفتے چھ این سی سی آئی اے اہلکاروں کو بھاری رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک ملزمان سے تقریباً 4 کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقوم برآمد کی گئی ہیں اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے

مزید پڑھیں :سونا فی تولہ کتنے کا ہو گیا،جا نئے آج کا ریٹ

متعلقہ خبریں