اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور ثالث بھی اب کسی پیش رفت کی امید نہیں رکھ رہے ان کے مطابق پاکستان کا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی بڑی دلیل ہے کہ ثالث ممالک کو بھی افغانستان سے کسی مثبت جواب کی توقع نہیں رہی
انہوں نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ترکیے اور قطر نے خلوص کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کیا اور پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی تاہم موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک پیدا ہو چکا ہے اور آئندہ دور کے لیے کوئی شیڈول طے نہیں ہوا
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ثالث ممالک کو معمولی سی امید بھی ہوتی تو وہ پاکستان کو مزید وقت دینے کا کہتے لیکن انہوں نے خود ہی ہاتھ اٹھا لیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگے بڑھنے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا
مزید پڑھیں :ہیلی کاپٹر گر کر تباہ















