اہم خبریں

بھرتیوں پر پابندی ختم

کراچی (  اے بی این نیوز   )سندھ حکومت نے گریڈ پانچ سے پندرہ تک کی سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق فوری طور پر شروع کیا جائے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا ہے جس کا مقصد صوبے میں شفاف میرٹ پر مبنی اور ڈیجیٹل بھرتیوں کے نظام کو فروغ دینا ہے حکومت کے مطابق آئندہ پندرہ دنوں میں مختلف محکموں میں نئی بھرتیوں کا آغاز کر دیا جائے گا

گزشتہ ماہ کراچی میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ان کے مطابق ابتدا میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتیاں شروع ہوں گی جبکہ اگلے مراحل میں دیگر گریڈز میں تقرریاں کی جائیں گی تاکہ صوبے میں ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہو سکے

مزید پڑھیں سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

متعلقہ خبریں