اہم خبریں

آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت سے متعلق مجوزہ ترمیم پر بنیادی اتفاق رائے ہو چکا ،انکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت سے متعلق مجوزہ ترمیم پر بنیادی اتفاق رائے ہو چکا ہے ان کے مطابق ایک دو نکات پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ آج شام تک تمام معاملات طے پا جائیں گے

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم کو کسی صورت چھیڑا نہیں جائے گا جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر بھی کافی حد تک اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے تاہم ترمیم آج پیش نہیں کی جا رہی سینیٹر افنان اللہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 سے متعلق ترمیم پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور دیگر نکات پر بھی ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

مزید پڑھیں :کال سینٹر نیٹ ورک کرپشن سکینڈل بے نقاب،ہو شربا انکشافات

متعلقہ خبریں