اہم خبریں

کال سینٹر نیٹ ورک کرپشن سکینڈل بے نقاب،ہو شربا انکشافات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کال سینٹر نیٹ ورک کے ذریعے بڑے پیمانے پر شناختی اور مالی معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود 20 سے زائد کال سینٹرز پر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اس فراڈ میں متعلقہ ادارے کے مبینہ طور پر دو ڈائریکٹرز تین ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دو انسپکٹرز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں حکام نے کال لاگز بینک ٹرانزیکشنز اور ای میل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے جس سے نیٹ ورک کے طریقہ کار اور مالی سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں

مزید بتایا گیا ہے کہ ملوث افسران کے فنڈنگ نیٹ ورک کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے جس کے ذریعے غیر قانونی رقوم منتقل کی جا رہی تھیں اس بڑے نیٹ ورک کا بے نقاب ہونا این سی سی آئی اے اسکینڈل کی تحقیقات میں ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے

تحقیقاتی ٹیم تکنیکی اور مالی شواہد کی مزید جانچ کر رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی معاملے کی مکمل حقیقت سامنے لانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمن کا دورہ بنگلہ دیش کھٹائی میں پڑ گیا،وجہ جا نئے کیوں

متعلقہ خبریں