اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اندرونی اختلافات شدت اختیار،پنجاب اوروفااق آمنے سامنے،لفظی گولہ باری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور پارٹی کی اہم شخصیات کے درمیان رسہ کشی کھل کر سامنے آ گئی ہے ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کی تنظیمی تقرریوں پر سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کے درمیان وٹس ایپ پر تکرار ہوئی جس کی مبینہ لیک چیٹ منظر عام پر آ گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے عالیہ حمزہ کو پیغام بھیجا کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو شیخ امتیاز کی بطور صدر تقرری پر اعتراض ہے انہوں نے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے متعلقہ رہنماؤں کو واضح کر دیا ہے کہ ان کا رویہ ناقابل برداشت ہے اور وہ عارضی طور پر متبادل تعیناتیوں پر غور کر رہے ہیں

مبینہ چیٹ کے مطابق عالیہ حمزہ نے سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ ایسی تبدیلیاں نہ کریں ان رہنماؤں کو موقع دیں تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکیں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کئی لوگ سلمان اکرم راجہ کے رویے پر تحفظات رکھتے ہیں لیکن وہ ابھی بھی سمجھتی ہیں کہ بطور سیکرٹری جنرل ان کا احترام ضروری ہے

عالیہ حمزہ نے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر علی وڑائچ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن 21 گھنٹے بعد اچانک نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا جو ان کے لیے حیران کن فیصلہ تھا

ذرائع کے مطابق پنجاب میں قیادت کے مختلف گروپس کے درمیان جاری اس کشمکش نے کارکنان میں بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے اور تنظیمی معاملات متاثر ہو رہے ہیں

مزید پڑھیں :ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی نئی گائیڈ لائنز جاری

متعلقہ خبریں