اہم خبریں

ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی نئی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کا مقصد کم عمر سرمایہ کاروں کو محفوظ اور باقاعدہ طریقے سے کیپٹل مارکیٹ تک رسائی دینا ہے ان گائیڈ لائنز کے مطابق کم عمر افراد کے اکاؤنٹس قدرتی یا عدالت کی جانب سے مقرر کردہ سرپرست کھول سکیں گے اور اکاؤنٹ کی تمام سرگرمیاں بھی سرپرست کے ذریعے ہی مکمل ہوں گی

جاری کردہ ہدایات میں کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے کا طریقہ کار ضروری دستاویزات شرائط و ضوابط اور سکیورٹی کے تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی متعلقہ فرد کی عمر 18 سال مکمل ہو گی تو اس کا اکاؤنٹ باقاعدہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا اس منتقلی کے دوران سرمایہ کی تبدیلی پر لاگو ٹیکس اثرات بھی گائیڈ لائنز میں شامل ہیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاری کے رحجان کو بڑھانے اور نوجوان نسل کو مالیاتی نظام سے جلد روشناس کرانے کی جانب اہم قدم ہے تفصیلی گائیڈ لائنز اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دست یاب ہیں

مزید پڑھیں :پاک افغان سرحدپرفائربندی کی خلاف ورزی،پاکستانی پوسٹوں پربلااشتعال فائرنگ،سیکیورٹی فورسزکاموثرجواب

متعلقہ خبریں