اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں تبدیلیاں

پشاور (  اے بی این نیوز   )پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، جس کے تحت کئی اضلاع کے پولیس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 19 کے پی ایس افسر مسعود بنگش کو ایس ایس پی پشاور کے عہدے سے ہٹا کر ڈی پی او مردان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح عمر طفیل، جو پہلے ڈی پی او ایبٹ آباد کے طور پر کام کر رہے تھے، انہیں ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم فورس (CTF) اینڈ ای یو سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر پشاور ہارون رشید کو ڈی پی او ایبٹ آباد بنا دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کو ایس ایس پی ٹریفک پشاور کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہباز الیاس، جو ڈی پی او کرک کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، اب ڈی پی او کوہاٹ ہوں گے، جبکہ ڈی پی او بونیر سعود خان کو ڈی پی او کرک مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح اے آئی جی محمد اظہر کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ شفیع اللہ کو ڈی پی او مانسہرہ سے سی پی او پشاور کے عہدے پر تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ایس پی سٹی پشاور محمد عتیق شاہ کو ڈی پی او بونیر کا نیا چارج سونپا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ تبادلے اور تعیناتیاں محکمانہ کارکردگی میں بہتری، امن و امان کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور افسران کی صلاحیتوں سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ جب سامنے آئے گا تب موقف دینگے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں