اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ جب سامنے آئے گا تب ہی اس پر مؤقف دینا ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ترمیمی مسودہ سامنے نہیں آتا، کسی بھی نکتے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ فیصل واوڈا کوئی خاص پیغام لے کر نہیں آئے تھے، سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ترمیم کے حوالے سے کوئی بات کی ہے یا نہیں، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اگر کوئی پرچہ آؤٹ ہوا بھی ہے تو ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ وہ درست ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں :ایران کا ایٹمی پروگرام، چین نے حمایت کر دی















