اسلام آباد ( زمان مغل ) عدیل اکبر کے ساتھ بلوچستان پوسٹنگ کے وقت بھی صحت کے مسائل تھے اور وہ نفسیاتی معالج کے پاس جاتے تھے اور وہ ٹر یٹمنٹ لیتے رہے، صحت کے مسائل کی وجہ سے محسوس ہو تا ہے کہ اس وجہ سے ڈسٹڑب رہتے تھے۔
ایس پی عدیل اکبر کو بلوچستان سے اسلام آباد لانے میں انکے کورس میٹ خرم اشرف کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو دو بار درخواست کی گئی ۔ جسکی روشنی میں آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ سے درخواست کی پہلی بار وزیر داخلہ نے حامی نہیں بھری تھی دوسری بار پھر آئی جی نے درخواست کی جس پر وزیر داخلہ نے حامی بھر ی یوں عدیل اکبر اسلام آباد آئے اور پھر انہیں آئی نائن زون کا چارج بطورایس پی دیا گیا۔
مزید پڑھیں :پاک افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل استنبول میں ہوگا















