کراچی ( اے بی این نیوز )آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے تک آگیا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 970 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ادھر چاندی کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، اور فی تولہ چاندی 5 ہزار 22 روپے پر مستحکم رہی۔















