اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کا باضابطہ ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء عوامی اہمیت کے مختلف سوالات کے جوابات دیں گے، جب کہ کئی اہم بل ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیرِ داخلہ داخلہ اور داخلی سلامتی سے متعلق بل پیش کریں گے، جبکہ انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 بھی بحث کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2025پیش کریں گے، جب کہ وزیرِ اطلاعات و نشریات سوشل میڈیا ریگولیشن بل 2025 ایوان میں لائیں گے۔
اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی، جن میں صنعت و پیداوار، داخلہ، انسانی حقوق اور مذہبی امور سے متعلق عبوری رپورٹس شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں صفائی کے مسائل، نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز میں بڑھتے ہوئے چارجز کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کے لیے خصوصی مراعات،جا نئے کیا















