اہم خبریں

مارکیٹوں کے اوقات آگئے،جا نئے عام دکانیں، ریسٹورنٹس اور کیفے کس وقت تک کھلے رہیں گے

لاہور( اے بی این نیوز        ) پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مارکیٹوں کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں ستمبر 2023 کے نوٹیفکیشن پر مکمل عمل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

طے شدہ اوقات کے مطابق مارکیٹیں پیر سے ہفتہ تک رات 10 بجے بند ہوں گی جبکہ اتوار کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ان کے لیے اوقات میں ایک گھنٹے کی نرمی دی گئی ہے۔

ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت ملے گی، جبکہ میڈیکل اسٹورز، اسپتال، دودھ کی دکانیں، تندور، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسموگ کے بڑھتے مسئلے پر سخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کی جائیں تاکہ فضائی آلودگی میں واضح کمی لائی جا سکے۔ عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ شہر میں ٹریفک کا بہاؤ کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اگر عوام اور تاجروں نے تعاون کیا تو رواں سیزن میں اسموگ کی شدت کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی ، محمود خان اچکزئی ملاقات

متعلقہ خبریں