پشاور( اے بی این نیوز ) پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی راہداری ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تفصیلی سماعت کے بعد ان کی راہداری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ شواہد اور کیس کے پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے راہداری ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں     :27ویں ترمیم کا طریقہ کار غلط، این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑنا نقصان دہ ہوگا،عمران خان سے  ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر
								
								
				
													














