اہم خبریں

27ویں ترمیم کا طریقہ کار غلط، این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑنا نقصان دہ ہوگا،عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی( اے بی این نیوز        ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےکہا کہ
آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
متعدد بار ملاقات کے احکامات کے باوجود اجازت نہیں ملی۔
27ویں ترمیم کا طریقہ کار غلط، اٹھارویں ترمیم میں آئینی آرٹیکلز میں ترمیم ہوئی تھی۔
اس وقت این ایف سی ایوارڈ پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔
اکتوبر میں آنے والا پہلا ڈرافٹ موجودہ سے مختلف تھا۔
ایجوکیشن اہم شعبہ ہے، آبادی کے اختیارات صوبوں کو دینے سے نقصان ہوا۔
این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑنا نقصان دہ ہوگا، صوبوں سے مشاورت ضروری ہے۔
26 ترامیم ہو چکیں، مگر کبھی این ایف سی ایوارڈ میں مداخلت نہیں ہوئی ۔
پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی ترمیم نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد، ریڈ زون سے اہم خبر،جا نئے کتنے افراد زخمی ہو ئے،کتنوں کی حالت تشویش ناک

متعلقہ خبریں