اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت آج لاہور کی مقامی عدالت میں ہو گی ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کیس کی سماعت کریں گے عدالت نے شہباز شریف کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزیر عطا تارڑ بھی عدالت میں پیش ہوں گےشہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے ان کا مؤقف ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے جس سے ان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو الزام تراشی پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائےدوسری جانب عدالت عمران خان کی اس درخواست کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے جس میں انہوں نے اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی استدعا کی تھی کیس کی سماعت کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری عدالت کے اطراف تعینات کی گئی ہے
مزید پڑھیں :ملکہ کو ہسار چاندی کی چادر اوڑھنے کیلئے تیار، سموگ کا حملہ،ماسک ضروری قرار
								
								
				
													














