اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست ۔ عدالت کی جیل حکام کو سلمان اکرم راجہ کی آج ہی بانی سے ملاقات کرانے کی ہدایت ۔
جیل حکام نے جواب جمع کرا دیا ، عدالت نے کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ۔ سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ
آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں ؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج منگل ہے بانی سے ملاقات کا دن ہے۔
میں نے بانی سے ملکر اس کیس متعلق ہدایت لینی ہے۔ پی ٹی آئی حکام عدالت کے سامنے پیش ۔ ملاقات کے کسی میں ابھی جو لارجر بنچ کا آرڈر آیا ہے وہ ابھی ہمیں ملا نہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ
میں نے دستخط کر دئیے ہیں وہ آرڈر آپ لے لیں۔ پہلے ہم بہت سے آرڈرز کی کاپیاں لیکر گئے ہیں لیکن عمل نہیں ہو۔ آج دیکھتے ہیں اس آرڈر پر ہوتا ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں :آج الیکشن،بڑا مقابلہ، تاریخ بدلنے جا رہی ہے،جا نئے تفصیلات
								
								
				
													














