راولپنڈی (اے بی این نیوز)آٹے کے بعد ملک میں چینی کا بحران بھی سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 210 سے 220 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے تمام وعدے اور اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔مارکیٹ میں چینی کی قلت کے باعث ریٹیل دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں اور جرمانوں کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آ سکی۔
مزید پڑھیں :زرداری کا کردار، کیا27ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائیگی،فیصل واوڈا نے بڑی بات کہہ دی، جانئے کیا















