اسلام آباد (اے بی این نیوز)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک میں موجود سیاسی کشیدگی ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان چاہتے ہیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں اور ملک میں استحکام پیدا کیا جائے۔
عمران اسماعیل نے بتایا کہ وہ جلد ہی بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ سیاسی مفاہمت اور بہتر تعلقات کی راہ ہموار کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے چاہییں، کیونکہ کشیدگی سے صرف عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام “تجزیہ” میں گفتگو کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں :بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین خوارج مارے گئے
								
								
				
													














