اسلام آباد (اے بی این نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایوان کا اجلاس 5 نومبر 2025 کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔یہ اجلاس صدر مملکت نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 21واں اجلاس ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم قانون سازی پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی،جا نئے کیا















