اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کمی آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق تین ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 3.775 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.050 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہے۔
ستمبر میں درآمدات کا حجم 1.236 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال ستمبر کے 1.387 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 10.9 فیصد کم ہے۔ تاہم اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست میں یہ حجم 1.193 ارب ڈالر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات پر 1.430 ارب ڈالر خرچ ہوئے، جو گزشتہ سال تقریباً برابر یعنی 1.428 ارب ڈالر تھے۔ آر ایل این جی کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 715 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.025 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یعنی تقریباً 30 فیصد کا اضافہ۔

اسی طرح ایل پی جی کی درآمدات بھی معمولی بڑھ کر 240 ملین ڈالر تک جا پہنچی، جو گزشتہ سال 235 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے 25 لاکھ 23 ہزار 800 ٹن خام تیل درآمد کیا، جو گزشتہ سال کے 21 لاکھ 54 ہزار 461 ٹن کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں :سینیٹ اجلاس منگل 4 نومبر شام 5 بجے طلب، ایجنڈہ جاری

متعلقہ خبریں