اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینیٹ اجلاس منگل 4 نومبر شام 5 بجے طلب۔
سینیٹ کا 18 نکاتی ایجنڈہ جاری۔
شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کی دو رپورٹس پیش کریں گی۔
پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فونا اینڈ فلورا (ترمیمی بل 2024) پر رپورٹ پیش ہوگی۔
شیری رحمان مارچ 2024 تا مارچ 2025 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کریں گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کریں گے۔
سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی ویزا معاونت پر کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی۔
سینیٹر عون عباس یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش پر رپورٹ پیش کریں گے۔
کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی بل 2025) پر رپورٹ دے گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانون شہادت (ترمیمی بل 2025) متعارف کرائیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل اثاثے آرڈیننس 2025 کی مدت میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کانسٹیبلری (تنظیم نو) آرڈیننس 2025 سینیٹ میں پیش کریں گے۔
کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ بل 2025 منظوری کے لیے پیش ہوگا۔
دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش ہوگا۔
آسان کاروبار بل 2025 منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
سینیٹر جان محمد و ضمیر گھومرو پرائیویٹ سیکٹر سے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کی تقرری پر حکومت کی توجہ مبذول کرائیں گے۔
سینیٹر عبدالشکور خان پاکستان پوسٹل سروسز میں خالی آسامیوں پر تقرری نہ ہونے کا معاملہ اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں :امریکہ سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو نگے،ایران نے بتا دیا















