اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی، آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی ، ججوں کے تبادلے کا اختیار ، این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم مجوزہ آئینی ترمیم کاحصہ ،فیصلے کیلئے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس6نومبر کوطلب،بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا،
وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا بھی مجوزہ آئینی ترمیم میں شامل ہے،صدر کی دوحہ سے واپسی پر پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں :سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ















